بلاول بھٹو سے یوسف گیلانی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

23 مئی ، 2024

کراچی ( نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے بدھ کو بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کیلئے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔