یاسمین راشد کی شدید گرمی سے جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

23 مئی ، 2024

لاہور( نمائندہ جنگ)سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کوٹ لکھپت جیل میں بلڈ پریشر ہائی ہونے پر طبعیت ناساز ہوگئی جس پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں گرمی کے باعث بلڈ پریشر ہائی ہونے سے بے ہوش ہو گئی تھیں جنہیں جیل کے ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج معالجہ کے لئے انہیں سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج جاری ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مختلف ٹیسٹ کرنے سمیت تفصیلی معائنہ کیا ہے اور انکی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے ۔ذرائع کے مطابق سخت گرمی کی وجہ سے آئی جی جیل خانہ جات نے کوٹ لکھپت جیل میں ائر کولر لگانے کا حکم دیا تھا۔