اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وفدنے گذشتہ روز عمر ایوب کی قیادت میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورحال پر گفتگو اور بطور اپوزیشن مل کر آگے چلنے پر غور کیا گیا ، تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام نے مستقبل میں رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمر ایوب اور اسد قیصر سمیت وفد ملاقات کے لیے آیا،بات چیت اچھی رہی ، ان کی سوچ ہے کہ اپوزیشن کے مابین رابطے رہیں ، مشترکہ مؤقف لینے کے لیے ان سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں، تلخیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھوچکی ہے، جمہوریت ہار رہی ہے، عمر ایوب نے کہا آج بڑی مثبت گفتگو ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں جے یو آئی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جدوجہد جاری رکھے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بھی یہی خواہش ہے، مستقبل میں بھی بات چیت ہوگی ، اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے مشترکہ مسائل پر بات چیت ہوئی ہے، اس وقت ملک میں آئین معطل ہے، بنانا ری پبلک بنادیا گیا ہے، ہماری جنگ کسی کو لانے کی نہیں قانون کی عملداری کی ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا۔
اسلام آبادجوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت نے نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی زیر حراست 5 غیر...
کراچیرات گئے سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مبینہ مقابلے میں فتنہ الخوارج کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان...
اسلام آ باد وفاقی وزیر برائے ہا ئوسنگ و تعمیرات ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ طویل عرصہ سے زیر التوا...
اسلام آباد وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فو زیہ وقار کا کہنا ہے کہ خواتین کا معاشی طور پر بااختیار ہونا...
دمشق شامی فورسز اور دروز اقلیتی گروپ کے درمیان کئی روز سے جاری لڑائی کے بعد السویدا میں سیز فائر ہوگیا، ان...
اسلام آباد چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام علی کی گرفتاری سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے ،ان کے قریبی...
کراچی خیبرپختونخوا میں ترقیاتی فنڈز ، نوکریاں میرٹ پر نہ دینےکی شکایت ،سرکاری دفاتر میں بھرتیا ں ذاتی تعلقات...
قلات، اسلام آباد قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ پر فائرنگ‘دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں...