سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دیدی،ایکنک کو ارسال

23 مئی ، 2024

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ریلویز کے اہم ترین منصوبے ایم ایل ون کی منظوری دیدی اور حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھیج دیا ہے ایم ایل ون کو سی پیک کے تحت دو مراحل میں مکمل کیاجائیگا، سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے چھ مزیددانش سکولوں کے قیام کی اصولی منظوری دیدی،تین سکول گلگت بلتستان جبکہ تین آزاد کشمیر میں قائم کئے جائینگے،پلاننگ کمیشن نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں وفاقی تعلیم کی وزارت کی تجویز سے اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بہترین اور منفرد تعلیمی اقدام کی حمایت کی جانی چاہئے،پلاننگ کمیشن نے وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کے پیش نظر جی بی،اے جے کے اور خیبرپختونخواکے ضم اضلاع میں موجودہ فریم ورک تیار کیا گیا ہے حکومت دانش سکولوں کی سائٹس کا انتخاب ان علاقوں کیساتھ مشاورت سے کیا جائیگا، وزارت تعلیم موثر نگرانی کیلئے اپنے پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ میں علاقائی حکومتوں کی موجودگی کو یقینی بنائیگی، منصوبے مکمل ہونے کے بعد علاقے کی حکومتوں کے حوالے کر دیئے جائینگے اوران دانش سکولوں کو موجودہ کیڈٹ کالجز کی طرز پر چلایاجائیگا، غریب اور ذہین طلبہ کو دانش سکولوں میں داخلے دئیے جائینگے۔