نورالحق قادری ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی تعزیت کیلئے ایرانی سفارتخانہ گئے

23 مئی ، 2024

اسلام اآ باد ( نیوز رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹرپیر نورالحق قادری ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی تعزیت کے لیے ایرانی سفارتخانہ گئے۔ سابق وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نےپاکستان میں موجود ایرانی سفیر سے ملاقات کی۔ سابق وفاقی وزیر نےایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا۔ نور الحق قادری نے کہا کہ صدر رئیسی کی شہادت سے اسلامی دنیا کا بہت نقصان ہوا ہے۔ المناک حادثے پر بہت افسوس ہے۔ صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔نور الحق قادری نے کہا کہ ہم فلسطین کے مسئلے پر ایرانی صدر کی بہادری اور دلیری کو سلام پیش کرتے ہیں۔پوری پاکستانی قوم اس وقت ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔