اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اقوام متحدہ کے جنوبی سوڈان میں امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں بہترین کارکردگی پر تمغے دیئے گئے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے پاکستانی ارکان نے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت بینٹیو کے قریباً 5600 مربع کلومیٹر علاقے میں سیلابی پانی سے متاثرہ 3 لاکھ سے زیادہ افراد کی مدد کی اور انہیں دیگر خدمات اور انفراسٹرکچر کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب کا انعقاد گزشتہ روز عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹر میں کیا گیا ، پاکستانی مشن کے 23 ارکان کو تعریفی اسناد اور کمنڈیشن کا رڈ دیئے گئے ۔ میجر سعد سلطان کو بہترین آپریشن آفیسر اور فورس کمانڈر قرار دیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے خطرات کے باوجود دن رات کام کیا،اقوام متحدہ کے امن تمغوں اور فورس کمانڈر کمنڈیشن کارڈ سے پہچانا جانا بہت بڑا اعزاز ہے جو مجھے ہمیشہ جنوبی سوڈان میں انسانیت کی خدمت کی یاد دلائیگا۔ پاکستانی مشن کی رکن ڈاکٹر میجر حنا نصیر نے کہا کہ انہیں اس وراثت پر فخر ہے جو ماضی اور حال کے پاکستانی امن دستوں نے بینٹیو میں چھوڑا ،ہم نے سیلاب میں ہزاروں جانوں کو بچایا ۔ تقریب میں فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل موہن سبرامنیم نے بھی شرکت اور پاکستانی یونٹ کے مرد اور خواتین ارکان کی تعریف کی۔ جنرل سبرامنیم نے کہا کہ موسمیاتی آفات، خوراک کے بحران، تنازعات اور بیماریوں کے پھیلنے کے پیچیدہ چیلنجوں کے باوجود پاکستانی امن فوجیوں کی لگن غیر متزلزل ہے۔
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے استنبول میں ترکیہ کے اسپیکر کی زیر صدارت فلسطین کی نازک...
اسلام آبادمسابقتی کمیشن نے پی آئی اے پر عائد کردہ ایک کروڑ روپے کا جرمانہ اپیل خارج ہونے پر وصول کر لیا ، سی...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک اوروی پی این سروس فراہم کنندہ کمپنینیکسیم ٹیک ایس ایم سی...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سویلین ملزمان کے فوجی رائل متعلق عدالتی حکمنامہ کیخلاف دائر و...
اسلام آبادحضرت امیر خسرو کے 721ویں عرس میں شرکت کے بعد پاکستانی زائرین وطن واپس روانہ ہوگئے۔ وزارت مذہبی امور...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کی دعوت پر آج ایک اعلیٰ...
کراچی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کئی پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔سلمیٰ...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی دور کے گورنر پنجاب وملزم عمر سرفراز چیمہ کی نو مئی 2023 کے جلائو ،گھیرائو...