عظمیٰ بخاری کی ایرانی قونصلیٹ آمد،صدر کی موت پر اظہار تعزیت

23 مئی ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے ایرانی قونصلیٹ لاہور جا کر قائم مقام ایرانی قونصل جنرل علی اصغر مغاری سے ایرانی صدر سید ابرہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ صوبائی وزیر نے ایرانی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کیے۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایرانی صدر کی وفات پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے ، پاکستان ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔دریں اثناءصوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری اخلاق باجوہ کے گھر گئیں ۔انہیں گلدستہ پیش کیا اور صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حکومت آپکے ہر مشکل وقت میں مکمل تعاون کرے گی۔