میڈیکل کی تعلیم میں بہتری کیلئے ڈپٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

24 مئی ، 2024

لاہور (نمائندہ جنگ) حکومت نے ملک میں میڈیکل کی تعلیم میں بہتری کیلئے ڈپٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں 24رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی ملک میں طب کی تعلیم میں موجودہ نقائص بارے سفارشات دینے سمیت ملک میں پرائیوٹ میڈیکل کالجز کے قائم کرنے کے معیارات کا جائزہ لے گی کمیٹی بیرون ملک غیر منظور شدہ میڈیکل کالجز میں داخلے کےرجحان بارے وجوہات کا پتالگائے گی اور سرکاری و پرائیوٹ میڈیکل کالجز میں تعاون بڑھا کر یونیفارم کوالٹی ایجوکیشن بارے سفارشات دے گی ،کمیٹی 10 دنوں میں اپنی سفارشات وزیر اعظم پاکستان کو یپش کرے گی ۔