مریم نواز کی حلقہ پی پی159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

24 مئی ، 2024

لاہور ( آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیاگیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے مہرشرافت علی کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزار پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار مہر شرافت علی کا وکیل ٹربیونل کو مطمئن نہ کرسکا۔عدالت نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف درخواست کو انتظار میں رکھ لیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمد کا کہنا ہے کہ اطلاع کا بیان حلفی فائل میں موجود نہیں ۔