مہنگائی نے پاکستانی عوام کے چہرو ں سے مسکراہٹ چھن لی،سنی علما کونسل

24 مئی ، 2024

لاہور ( آئی این پی)صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کے چہرو ں سے مسکراہٹ چھن لی ہے،کرپشن اور ناجائز طریقے سے دولت بنانے والوں نے ملک کے انتخابی نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے، افسر شاہی ،لینڈ، شوگر اور ڈرگ مافیا کا نظام عام آدمی کا استحصال کر رہاہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اتحادی سرکار آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات ،بجلی، گیس، ایل پی جی ،ادویات سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں مےںبے پناہ اضافہ کر کے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینامشکل کر دیا ہے،غریب لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبوہو گئے ہیں۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت غریب عوام کو انسانی بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کی بجائے کمر توڑ مہنگائی کر کے ان سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔