کراچی(آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ سندھ حکومت ہرسیکٹر کو دوبارہ بہتر سے بہتر بنارہی ہے ، تھر کا کوئلہ پورے پاکستان کی معیشت کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت پر ذمہ داری زیادہ ہے، سندھ میں سب سے زیادہ صنعتیں تھیں، تھر کے کوئلے سے بجلی بناکر 200 سال تک ایکسپورٹ کر سکتے ہیں، تھر 3 ہزار میگاواٹ سستی بجلی نیشنل گرڈ کو دے رہا ہے، سندھ کو ماضی میں ٹارگٹ کیا گیا، دھابیجی انڈسٹریل زون واحد ہے جو سی پیک میں شامل کیا جارہا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے مزید صنعتی زون بنارہے ہیں۔ وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ میں سٹریٹ کرائم 50فیصد سیبھی کم ہوا ہے، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت عبادت سے کم نہیں، نگران حکومت کے دور میں سٹریٹ کرائم بڑھے، آج سے 15سال سے پہلے امن وامان کی صورتحال خراب تھی، لوگ قافلوں کی صورت میں سفر کرتے تھے، غیر قانونی تارکین وطن کا چیلنج بھی سب سے زیادہ کراچی ہی برداشت کررہا ہے، نگران حکومت نے بھی غیر قانونی غیر ملکیوں کے مسئلے پر کوشش کی، موجود حکومت بھی غیرقانونی، غیر ملکیوں والے معاملے پر کام کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حالات منصوبے کے تحت خراب کئے گئے، پہلے بھی امن و امان کی صورتحال بہتر کی،اب بھی نظر آئے گی، سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ایک صوبے کو ٹارگٹ کیا گیا، چیلنجز ہوتے ہیں لیکن انہیں ختم کرنا حکومت کا کام ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...