لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے فارم 45کے ہوتے ہوئے نئے الیکشن کی ضرورت نہیں، جوڈیشل کمیشن بنے، عوامی مینڈیٹ بحال ہو، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ دبئی لیکس کو دبایا جارہا ہے، ملوث افراد منی ٹریل دیں، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن جواب طلبی کرے، کونسا اخلاقی جواز ہے حکمران ٹولہ خود باہر دولت بھیجے اور ملک میں سرمایہ کاری کے بھاشن دے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نےکہاکہ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں، ایسے حربے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، سب کو آئینی پوزیشن پر واپس آنا پڑے گا، چادر چاردیواری کا تحفظ بحال ہونا چاہئے۔ اسلام آباد میں غزہ کیمپ پر حملہ اور دوافراد کی شہادت میں ملوث شخص اور واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف جاندارانہ موقف اپنانا پاکستان کی ذمہ داری ہے، حکومت حماس کو اہل فلسطین کی جمہوری اور نمائندہ تنظیم کے طور پر تسلیم کرے۔ پنجاب میں تعلیم کی پرائیو یٹائزیشن کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی آئین پاکستان کے تحت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ن لیگ گزشتہ چالیس برس سے حکومت میں ہے، جواب دے کہ ایجوکیشن سیکٹر کی بہتری کیلئے کیا کام کیا۔ سندھ میں بھی سرکاری سکولوں کا برا حال ہے۔ چچا اور بھتیجی کسانوں سے گندم خریدنے کا وعدہ کرکے مکر گئے، سکولوں سے جان چھڑائی جارہی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...