پرویز الٰہی کی قربانیوں کا صلہ حماد اظہر لانچنگ سے دینے کی کوشش کی گئی، فیصل واوڈا

24 مئی ، 2024

سلام آباد (این این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پرویز الہٰی کی قربانیوں کا صلہ حماد اظہر کی لانچنگ سے دینے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بہادری کے نام پر ڈرامہ دراصل پنجاب میں پارٹی پر قبضے کے خوف سے ہو رہا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جو مفرور خود باہر آکر چھپ رہا ہے وہ بتا رہا ہے کہ دوسرا مفرور مراد سعید جلد منظر عام پر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں مراد سعید جلد منظر عام پر نہیں آئیں گے۔