مظفرآباد (آئی ا ین پی) پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے جمعرات کو ریاست بھر میں استحکام پاکستان ریلیاں نکالیں۔ مظفرآباد میں چھتر سے دربار سہیلی سرکار تک ریلی نکالی گئی، اس دوران فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، شرکاء نے پاکستان اور آزادکشمیر سمیت پارٹی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے، ریلی کی قیادت سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کی۔ مظفرآباد ڈویژن میں بھی استحکام پاکستان ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں وزیر حکومت جاوید ایوب، قاسم مجید، مبارک حیدر، جہانگیر مغل، شجاعت کاظمی و دیگر پارٹی قائدین اور کار کنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ پاکستان سے الحاق کشمیریوں کی منزل ہے۔ کشمیریوں نے استحکام پاکستان اور نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیں، آئندہ بھی یہ تسلسل جاری رہے گا، آزادکشمیر میں انتشار پھیلانا دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ میں مضبوط سیاسی جمہوری حکومت عوام کی فلاح وبہبود مسائل کے حل اور تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو کمزور کرنے کی خواہشات رکھنے والوں کو ہمیشہ ناکامی ہوگی۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...