ایپکا آزاد کشمیر کا چارٹر آف ڈیمانڈ کی عدم منظوری پر اسلام آباد کی جانب مارچ

24 مئی ، 2024

مظفرآباد (آئی ا ین پی) ایپکا پاکستان کی کال پر ایپکا آزاد کشمیر کا چارٹر آف ڈیمانڈ کی عدم منظوری اور تنخواہوں میں ایک سو فیصد مطالبے کو نہ ماننے پر اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ایپکا پاکستان کی کال پر ایپکا آزاد کشمیر بجٹ سے ایک دن قبل اسلام آباد احتجاج میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان چوہدری فرمان علی اور مرکزی صدر ایپکا آزاد کشمیر رمضان مغل کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد پہنچے گا۔ آمدہ بجٹ کے پیش نظر ایپکا پاکستان کی طرف سے حکومت پاکستان کو پیش کیے گے چارٹر آف ڈیمانڈ کی عدم منظوری اور تنخواہ میں سو فیصد اضافے کے لیے اسلام آباد میں بجٹ سے ایک دن قبل احتجاج کا اعلان کر دیا ۔مرکزی صدر ایپکا آزاد کشمیر رمضان مغل نے آزاد کشمیر کے ملازمین کو اسلام باد احتجاج میں شامل ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔