ہٹیاں بالا(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر یڈووکیٹ نے کہا ہماری ہوائوں ،دریائوں کا رخ قدرتی طور پر پاکستان کی طرف ہے پاکستانی اور کشمیری دو جسم ایک جان ہیں جو کبھی بھی ایک دوسرے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے،پاکستان کے استحکام ،بقاء کیلئے تمام کشمیری یک جان ہیں، صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں شہباز شریف، جنرل عاصم منیر، بلاول بھٹو زرداری ،محترمہ فریال تالپور اور حکومت پاکستان کے مشکور ہیں کہ انھوں نے آزاد کشمیر کے عوام کے مطالبات پورے کرکے بجلی اور آٹا کی قیمتوں میں کشمیری عوام کو تاریخ سازریلیف پہنچایا، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنماء صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین کی ہدایت پر جہلم ویلی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں منعقدہ استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، استحکام پاکستان ریلی سے ضلعی صدر راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ ، سید شفیق کاظمی، شائق الحسن گیلانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، اشفاق ظفر نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام، حکمرانوں، سیاستدانوں، اسٹیبلشمنٹ کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ہمیشہ مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کی مدد کی اور انھیں تنہا نہیں چھوڑا، ضلع بھر سے استحکام پاکستان ریلی میں انتہائی شارٹ نوٹس پر شرکت کرنے والے پارٹی کارکنان اور عوام کا شکر گذار ہوں ،جنہوں نے ریلی میں شرکت کر کے محب وطن اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...