اشیاءخوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کونہ ہو سکا،عوام

24 مئی ، 2024

مظفرآباد (آئی این پی) اشیاءخوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کونہ ہو سکا، گراں فروشوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ لسٹیں ہوا میں تحلیل کرتے ہوئے من مانے ریٹ مقرر کردیئے، گزشتہ کئی روز سے آٹا چاول سمیت دیگر اشیائے خورد نوش میں واضح کمی ہونے کے باوجود دارالحکومت میں قائم ہو ٹل مالکان سمیت کریانہ سٹور والے بھی عوام کو دونوں ہاتھوں لوٹنے میں مصروف ہیں، پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے نان 16 روپے روٹی 12 روپے اور باقر خانی کی قیمت 25روپے مقرر کی گئی ہے مگر ہوٹل مالکان نان 25 روپے اور روٹی 20 روپےاور باقر خانی 30 سے 35روپے میں فروخت کر رہے ہیں، ہوٹل ملکان نےتو پرائس کنٹرول کمیٹی کی لسٹ کو ردی کی نظر کرتے ہوئے فائیو سٹار ہوٹل کے مطابق ریٹ مقرر کئے ہوئے ہیں۔