میرپور(آئی این پی)مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی راہنما میمونہ شاہ نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راز امن میں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیلئے کوشاں ہیں انشاءاللہ دن بدن مہنگائی میں بھی کم ہو گی اورملک ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج ملک کیساتھ ساتھ سرحدوں پر بھی قیام امن کیلئے تاریخی کردار ادا کر رہی ہے۔ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ وطن عزیز قیامت تک قائم ودائم رہے گا۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔ دشمن کی زبان بولنے والوں کو سمجھانا چاہتے ہیں کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میمونہ شاہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر اور پاکستان کا تعلق یک جان دو قالب ہے قیام پاکستان سے لیکر آج تک مسلح افواج پاکستان ملکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج ریاست کے دفاع کی ضامن ہے۔ مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کی وجہ ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن فوج نے ہمیشہ ریاست اور قوم کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا۔ ہمیں بحیثیت قوم دشمن کے سازشوں پر نظر رکھنی ہوگی۔ سیاست کے بجائے پہلے ریاست کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری میں شامل ہے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...