جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے برادری ازم سے نکلنا ہو گا، ساجد پہلوان

24 مئی ، 2024

میرپور(آئی این پی)آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود پہلوان نے کہا کہ جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں برادری ازم سے نکلنا ہوگا۔ دھڑے بندی کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے۔ میرپور کے شہریوں کو مایوسی سے نکالیں گے۔ صدر جماعت شاہ غلام قادر کی سرپرستی اور چودھری محمد سعید کی قیادت میں شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروائیں گئے۔ علامہ اقبال روڈ کی خستہ حالت پر گہری تشویش ہے۔ موجودہ حکومت میرپور کو نظر انداز نہ کرئے۔ سب سے زیادہ ریونیو ضلع میرپور سے اکٹھا ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ ساجد محمود پہلوان نے کہا کہ میرپور شہر میں بنیادی مسائل حل کروانے کا عزم کر رکھا ہے۔ برطانیہ اور دیگر بیرون ممالک میں رہنے والے ہمارے عزیز و اقارب کی پاکستان نہ آنے کی بڑی وجہ یہاں کے بنیادی مسائل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے تمام مسائل حل کروائیں گئے۔ اہلیان میرپور نے دومرتبہ منگلا ڈیم کی تعمیر کے وقت عظیم قربانیاں دی ہیں۔ لیکن میرپور شہر کی تعمیر وترقی کو حکمرانوں نے دانستہ نظر انداز کیا ہے۔ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں آئندہ دور مسلم لیگ ن کا ہوگا۔