پاکستان پوری امت مسلمہ کی امیدوں کا محور اور مرکز ہے،مقررین

24 مئی ، 2024

چکسواری(نمائندگان جنگ) چکسواری بازار میں استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔ عوام کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی کی قیادت چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری نعیم حسین روپیال ،ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری خوشنودسمیت کونسلر ز اور اہلیان علاقہ چکسواری نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان پوری امت مسلمہ کی امیدوں کا محور اور مرکز ہے، تحریک آزادی کشمیر کا ضامن ہے، کشمیریوں نے قیام پاکستان کیلئے اپنے آبائو اجداد کے لہو کی قربانیاں دیں، اس کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔