مودی حکومت نے مزید 2کشمیر ی ملازمین برطرف کر دیئے

24 مئی ، 2024

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی بھارتی حکومت نے مزید2 کشمیری سرکاری ملازمین برطرف کر دیئے ہیں۔ برطرف کئے گئے ملازمین میں مشتاق احمد خان اور شبیر احمد راتھر شامل ہیں۔ یہ دونوں محکمہ تعلیم میں کام کرتے تھے۔ ملازمین کی برطرفی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پرایک مقامی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا۔