پنجاب میں ڈینگی سے 4افرادجاں بحق ، 108 نئےمریض رپورٹ

28 نومبر ، 2021

لاہور( جنرل رپورٹر ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 108 مریض رپورٹ ہوئے اور4 افراد دم توڑگئے ۔پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 137افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 82 گوجرانولہ 7راولپنڈی 3 مظفرگڑھ اور شیخوپورہ 2بھکر، فیصل آباد اور قصور سے ایک خوشاب ، لیہ، ملتان اور اوکاڑہ سے ایک مریض رپورٹ ہوا جبکہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 24,744 ہو چکی ہےاور لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17,700 کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,043 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 762 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 283 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,947 بستر مختص کئے گئے ہیں جن میں سے مختص کئے گئے 1,043 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں.لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے 762 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔