اسلام آباد ، انسداد تجاوزات آپریشن ، PTIسیکریٹریٹ کا ایک حصہ مسمار ، دفتر سیل

24 مئی ، 2024

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) سی ڈی اے انتظامیہ نے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور سی ڈی اے اراضی پر تجاوزات کرنے پر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکر ٹیریٹ کو سیل کردیا‘رات گئے سی ڈی اےاراضی پر قائم تجا وزات کو بھاری مشینری سے گرادیاگیا، پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کے الزام میں پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عامر مسعود مغل کو گرفتارکر لیا ۔ادھرپی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے، ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔