ہتک عزت بل حرف آخر نہیں، مزید بہتر بنایاجائے،گورنر پنجاب

24 مئی ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبا ن حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل حرف آخر نہیں اس پر صحافتی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز سے بات ہونی چاہئے، مزید بہتر بنایاجائے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کو عدلیہ یا کسی ادارے سے لڑائی نہیں کرنی چاہئے،پاکستان پراکسیز سے بھرا ہوا ہے کوئی ایک پراکسی ہو تو ہم بات کریں