ماؤنٹ ایورسٹ پر کینیا اور نیپالی کوہ پیما ہلاک، تین لاپتہ

24 مئی ، 2024

کھٹمنڈو (اے ایف پی) نیپال کی سیاحت کے حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ ایورسٹ کی چوٹی کے قریب ایک کینیا اور ایک نیپالی کوہ پیما ہلاک ہوگئے جبکہ تین لاپتہ ہیں، دنیا کے سب سے بلندپہاڑ پر رواں سیزن میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔کوہ پیما40 سالہ جوشوا چیروئیوٹ کیروئی اور اس کے 44سالہ نیپالی گائیڈ ناوانگ شیرپاسے بدھ کی صبح رابطہ منقطع ہوگیا تھا،جن کی تلاش کیلئے ایک سرچ ٹیم تعینات کر دی گئی۔بیس کیمپ میں محکمہ سیاحت کے فیلڈ آفس کے چیف کھیم لال گوتم نے بتایاکہ ٹیم نے چوٹی اور ہلیری اسٹیپ کے درمیان کینیا کے کوہ پیما کو مردہ پایا۔