لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد محسوس ہوا کہ ہم عوام کی ضروریات کے بنیادی امور میں بھی بہت پیچھے ہیں،وزیر اعلیٰ بننا آسان نہیں تھا بلکہ چکی پیسنے کی مشقت کے مترادف تھا ، معاشرے کے محروم طبقات کا برے حالات سے گزرنا،میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب میں ڈویلپمنٹ اورعوام کی فلاح و بہبود کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں نور احمد،کیکو تاکاہاشی،البرٹوکارڈن بورجا،موشومی معروفی خان، یونگ یی اور احتشام خٹک شامل تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا گزشتہ دور ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے قابل بیان نہیں،بیشتر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ فل سائٹ موجود نہیں، بعض شہروں میں جزوی طور پر کام کررہا ہے۔ پنجاب کی بہت بڑی آبادیوں کے لئے سیوریج سسٹم لانا بہت بڑا چیلنج ہے ، شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور ڈرینج کا پائیدار نظام وضع کیا جارہا ہے ،دنیا کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے پانچ ہزار شکایات کا ازالہ کرچکے ہیں۔ ۔عوام کی خدمت کرنا پسند ہے، ہرشام خوشی سے سرشار گھر جاتی ہوں۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی نمائندہ برائے جاپان کیکوتاکاہاشی نے کہا کہ پنجاب کو ترقی کے سفر میں بھرپور سپورٹ کررہے ہیں۔پاکستان کو خوشحال دیکھنا اچھا لگے گا۔ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پنجاب کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی نمائندہ برائے امریکہ کی موشومی معروفی خان نے کہا کہ پنجاب کو دیکھنے کا اشتیاق تھا، سیکورٹی اور دیگر انتظامات دیکھ کو خوشی ہوئی۔ مریم نوازشریف کو وزیر اعلیٰ دیکھ کر پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا خوشگوار حساس ہوا۔ عورت کی حیثیت سے مریم نوازشریف عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھ اور حل کرسکتی ہیں ،علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کیلئے جون تک کی ڈیڈ لائن مقررکر دی،وزیر اعلیٰ نے طلبہ کے لئے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی ، مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ایئر ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو ہارٹ ا ٹیک کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائے گی۔ایئر ایمبولینس سروس کے لئے موک ایکسرسائز کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے ڈاکٹر اور سٹاف کی ٹریننگ جاری ہے ۔
اسلام آباد اسپیکر قوم اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پرگرفتارپی ٹی آئی رکن میاں غوث قومی اسمبلی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورہ متحدہ عرب امارات مکمل کرکے منگل کی شب اسلام آباد...
پشاور خیبر پختونخوا کو 12 عالمی اداروں کی جانب سے 56 منصوبوں کے لئے گرانٹس اور قرضے فراہم کئے جارہے ہیں جن کی کل...
اسلام آباد وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون ججز...
اسلام آباد نیپرا نے سکیورٹی ڈپازٹ ریٹس میں 200 فیصد سے زائد کے اضافے کی درخواست پر ڈسکوز کو آڑے ہاتھوں لیا...
کراچی ایف بی آر کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیس لیس سسٹم کے مسئلے پرکسٹمز اپریزمنٹ ساوتھ زون اور آل پاکستان...
اسلام آباد اقائمہ کمیٹی ؛نامزد امریکی ایلچی رچرڈ گر ینل ٹوئٹس /سوشل میڈیا پر فری عمران مہم کا تذکرہ ، بیرسٹر...
اسلام آباد وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی سپریم کورٹ آمد میں دبائو والی...