عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی

24 مئی ، 2024

اسلام آباد(اے پی پی)متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی آئی ہے، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں یواے ای کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ا سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں متحدہ عرب امارات کوپاکستانی برآمدات کاحجم 579.42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43فیصدزیادہ ہے‘مالی سال کے پہلے 10ماہ میں یواے ای سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر29.32فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں یواے ای سے درآمدات پر5.056 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا۔