حکومت نے ایم ڈی ای ڈی بی رضا عباس شاہ کو معطل کردیا

24 مئی ، 2024

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رضا عباس شاہ کی خدمات فوری طور پر معطل کر دیں۔ ڈپٹی سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن کے جاری کردہ اور دستخط شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق رضا عباس شاہ اب بطور سی ای او ای ڈی بی نہیں ہیں کیونکہ ان کی خدمات فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ تاہم اس پیشرفت سے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ کچھ ہفتے قبل شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک پریزنٹیشن دی تھی۔