بجلی کا بنیادی ٹیرف 5 روپے فی یونٹ تک بڑھنے کا امکا ن

24 مئی ، 2024

اسلام آباد (ناصر چشتی /نمائندہ خصوصی )نیپرا نے آئندہ مالی سال کیلئے پاور پرچیز پرائس سے متعلق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ، اور سٹیک ہولڈرز سے مزید آرا بھی طلب کر لیں ، ذرائع کے مطابق درخواست میں مانگی گئی پاور پرچیز پرائس کی منظوری کی صورت میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 5 روپے فی یونٹ تک بڑھ سکتا ہے ، بجلی صارفین پر310 ارب روپے سے زائدکا اضافی بوجھ پڑے گا ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈسٹری ، کورنگی ایسوسی ایشن اور جماعت اسلامی کے نمائندوں نے بجلی قیمت میں مزید کسی بھی اضافے کی مخالفت کی ۔