SIFCایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب، گنڈا پور کو دعوت نہ ملنے پر PTIکا احتجاج

24 مئی ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز/ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل ہفتہ کو طلب کرلیا تاہم اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو مدعو نہیں کیا گیا۔علی امین کو دعوت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیاہے ‘مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نہ بلانا بغض اورعوامی مینڈیٹ کی توہین ہےجبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی جعلی فارم 47والی حکومت کا خیبر پختونخوا سے تعصب انتہا کو پہنچ گیا ہے‘صوبے کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی غیر موجودگی میں قبول نہیں۔