روزویلٹ ہوٹل، دستیاب 80لاکھ ڈالر استعمال کرنیکی منظوری

24 مئی ، 2024

اسلام آباد(کامر س رپور ٹر)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےروزویلٹ ہوٹل کی علیحدگی اور دیگر آپریشنل اخراجات کی ادائیگی کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کے پاس دستیاب 80لاکھ ڈالر استعمال کرنے کی منظوری دے دی، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، ای سی سی نے وزارت صنعت وپیداوار کی درخواست پر پاکستان سٹیل ملز کے گیس بلوں کی ادائیگی کے لیے پہلے سے منظور شدہ بجٹ سے دو ارب 15کروڑ90 لاکھ روپےسے جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔