دودھ ، بیف اور مٹن کی قیمتوں کا مارکیٹ کے مطابق تعین کرنے پراتفاق

24 مئی ، 2024

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) آئی ایم ایف کے مطالبے پر ملک بھر میں دودھ ، بیف اور مٹن گوشت کی قیمتوں کا مارکیٹ کے مطابق تعین کرنے کے لیے اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق دودھ اور گوشت کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کےلیے وفاقی ، صوبائی حکومتوں اور ڈیری و فارم ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا ، وفاقی ، صوبائی حکومتوں اور ڈیری و فارمر ایسوسی ایشن نےلائیو سٹاک شعبے کی ترقی کےلیے دودھ ، بیف اور مٹن گوشت کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر نے پر اصولی اتفاق کیا ہے، گوشت پروسیس کرنے والوں اور کنزیومر ز ایسوسی ایشن اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔