ملک بھر میں شدید گرمی، لاڑکانہ میں 50ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

24 مئی ، 2024

اسلام آباد،ملتان،وہاڑی (اپنے نامہ نگار سے،سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ ) ملک کے زیادہ تر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں ،جمعرات کے روز بھی دن بھر سورج اگ برساتا رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق دادو ،موہنجو داڑو ، جیکب آباد،لاڑکانہ، کا درجہِ حرارت 50، روہڑی ، خیرپور 49،سبی، شہید بینظیر آباد، سکھر، پڈعیدن،چھور،مٹھی ،رحیم یار خان 48،خان پور ،کوٹ ادو،بھکر ،نور پور تھل،ڈی جی خان اور حیدر آباد میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعه کے روز بھی ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے ۔