سی پیک جے سی سی اجلاس آج، ایم ایل ون ودیگر منصوبوں کی منظوری دی جائیگی

24 مئی ، 2024

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) سی پیک کے اعلی ترین فورم مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی ) کا 13 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس کی مشترکہ صدارت چیئرمین نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن این ڈی آر سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔ جے سی سی اجلاس میں ایم ایل ون منصوبے سمیت زراعت ، آئی ٹی اور صنعتی ترقی کے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی ,جے سی سی کے پہلے 12 اجلاس کامیاب رہے اور ان کے فیصلوں پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے.