آہنی مُکالگنے سے رؤف حسن کاچہرہ زخمی ہوا‘رپورٹ موصول

24 مئی ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ئوف حسن کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا ۔ ذرائع کے مطابق موقع سے ملنے والا بلیڈ فارنزک اور فنگر پرنٹس کی شناخت کیلئے لاہور بھجوا دیا ہے، حملے کی جگہ کی سی سی ٹی فوٹیجز بھی فارنزک کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں زخم کی گہرائی نہیں بتائی گئی۔