توشہ خانہ ریفرنس‘ نواز شریف کی بریت کی درخواست کی سماعت ملتوی

24 مئی ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا پر توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کی درخواست کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔