عدت نکاح کیس، عمران بشریٰ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

24 مئی ، 2024

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدت میں نکاح کیس کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی جس میں بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل جبکہ وکیل رضوان عباسی کے معاون عدالت میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل شکایت کنندہ کا کہنا تھا رضوان عباسی صاحب نے دلائل دینے ہیں، ریکارڈ ان کے پاس نہیں ہے، جج نے بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں۔