رؤف حسن پر حملےکے بعد اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کیلئے خواجہ سراؤں سے مدد طلب کر لی

24 مئی ، 2024

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )رؤف حسن پر حملےکے بعد اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کیلئے خواجہ سراؤں سے مدد طلب کرلی اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات کے لیے خواجہ سراؤں سے مدد طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جڑواں شہروں کے خواجہ سراؤں کےگرو سے مدد طلب کی ہے۔خواجہ سرا کمیونٹی کی عہدیدار نایاب علی نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن پر حملےکی ویڈیو دیکھی، حملہ آور خواجہ سرا نہیں لگتے۔