حسنات احمد قریشی ایم ڈی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر

24 مئی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گر یڈ21 کےافسرحسنات احمد قریشی کو مینیجنگ ڈائریکٹر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی( پیپرا) مقرر کیا گیا ۔ ان کی تقرری تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے،قبل ازیں حسنات احمد قریشی فنانشل ایڈوائزر پاکستان آرڈیننس فیکٹری بورڈ تعینات تھے۔ وفاقی سیکریٹری وزارتِ اطلاعات ونشریات شاہیرہ شاہد کی25مئی سے 10دن کی رُخصت منظور ،وہ بیرون ملک جا رہی ہیں۔سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن حسن ناصر جامی کو سیکرٹری اطلاعات کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔ پولیس سروس کے پانچ افسر تبدیل کئے گئے ،گریڈ 20 کے جہانزیب نذیر خان کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔