جب تک شہباز وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں ہوگی، تجزیہ کار

24 مئی ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا ہے کہ جب تک شہباز شریف وزیراعظم ہیں حکومت کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں ہوگی ،سینئر کورٹ رپورٹر حسنات ملک نے کہا کہ چھ ججوں کے خط پر بیک چینل کوشش کی گئی مگر ججوں کی طرف سے اچھا رسپانس نہیں ملا، حکومت ججوں کیخلاف مہم چلا کر ان پر دباؤ ڈال رہی ہے تاکہ وہ بات چیت کی طرف آئیں،نمائندہ دی نیوز مہتاب حیدر نے کہا کہ رواں سال انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی ریشو پچھلے پچاس سال میں سب سے کم رہا ہے۔