پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے پر سالار خان کاکڑ پارٹی قیادت پر برس پڑے

24 مئی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے روکنے پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما سالار خان کاکڑ پی ٹی آئی قیادت پر برس پڑے خان کے جانثاروں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت ان سے دور رکھنے کا الزام ، پارٹی ترجمان نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے کسی بھی ذمہ دار کو مورود الزام ٹھہرانا نامناسب اور جماعتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے ، پارٹی قائدین اندازہ و قیاس پر آرا قائم کرنے کے بجائے ملاقات کے طریقہ کار کی پیروی کریں۔