گرمی کی شدت، جیل میں بانی پی ٹی آئی پریشان

24 مئی ، 2024

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافہ سے بانی چئیرمین پی ٹی آئی بھی پریشان ہوگئے ،جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان شدید گرم موسم کی وجہ بے چینی محسوس کررہے ہیں، جیل حکام اور اپنے معالجین سے وہ بہت زیادہ پسینہ آنے اور شدیدگرمی کا کئی مرتبہ اظہار کرچکے ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ چھت والے پنکھے کے علاوہ انہیں ائیرکولر بھی فراہم کیاگیا ہے،ادھر پمز ہسپتال سے ان کے میڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹیں موصول ہوگئی ہیں جواکثر نارمل بتائی جاتی ہیں ،تاہم ذرائع کاکہنا ہے ان کاکولیسٹرول کچھ بڑھا ہواہے۔