نواز شریف کی جیت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پرسماعت وکیل کی عدم پیشی پر ملتوی

24 مئی ، 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل بانےمیاں نواز شریف کی جیت کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت وکیل کی عدم پیشی پر ملتوی کر دی،جونیئر وکیل نے کہا احمد اویس موجود نہیں ہیں سماعت ملتوی کر دی جائے،یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔