اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے جرمنی کی اہم عسکری و سرکاری شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،جرمن قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کی وفاقی وزارت دفاع میں چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، جرمن مسلح افواج کے دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا، آرمی چیف نے جرمن آرمی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سے بھی ملاقات کی اور جرمن آرمی چیف کے ہمراہ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو سنٹر کے مختلف پہلوؤں اور جرمن فوج اور دیگر افواج کے دستوں کو دی جانے والی تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہوں نے شہری جنگ پر ایک مظاہرہ بھی دیکھا اور مختلف تربیتی سہولیات کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے وفاقی چانسلر کے خارجہ پالیسی اور سلامتی کے مشیر جینزپلوٹنر ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ ٹوبیاس لنڈر اور نیل ہلمر، وزارت دفاع میں ریاستی سکریٹری نیل ہلمر سمیت دیگر سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ۔ آرمی چیف جرمن آرمڈ فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، ہیمبرگ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف ممالک سے کورس میں شرکت کرنے والے طلباء سے خطاب کریں گے تاکہ پاکستان کے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے تناظر اور اقوام متحدہ کے مشنز میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار پر روشنی ڈالیں۔
اسلام آباد اسپیکر قوم اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پرگرفتارپی ٹی آئی رکن میاں غوث قومی اسمبلی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورہ متحدہ عرب امارات مکمل کرکے منگل کی شب اسلام آباد...
پشاور خیبر پختونخوا کو 12 عالمی اداروں کی جانب سے 56 منصوبوں کے لئے گرانٹس اور قرضے فراہم کئے جارہے ہیں جن کی کل...
اسلام آباد وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون ججز...
اسلام آباد نیپرا نے سکیورٹی ڈپازٹ ریٹس میں 200 فیصد سے زائد کے اضافے کی درخواست پر ڈسکوز کو آڑے ہاتھوں لیا...
کراچی ایف بی آر کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیس لیس سسٹم کے مسئلے پرکسٹمز اپریزمنٹ ساوتھ زون اور آل پاکستان...
اسلام آباد اقائمہ کمیٹی ؛نامزد امریکی ایلچی رچرڈ گر ینل ٹوئٹس /سوشل میڈیا پر فری عمران مہم کا تذکرہ ، بیرسٹر...
اسلام آباد وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی سپریم کورٹ آمد میں دبائو والی...