اسلام آباد،لاہور (ایجنسیاں،جنرل رپورٹر) کورونا وائرس سے 7افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 704 ہو گئی ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 886 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 876، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 97، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 888، بلوچستان میں 33 ہزار 471، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 601 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 542 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 18 لاکھ 76 ہزار 689 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 598 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 41 ہزار 589 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 935 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 704 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 15، سندھ میں 7 ہزار 620، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 830، اسلام آباد میں 952، بلوچستان میں 359، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...