کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کے طریقہ کار کو چیلنج کردیا۔ عدالت عظمیٰ میں دائر میں صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر صلاح الدین احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ سنیارٹی کو نظر انداز کر کے جونئر ججز کی تعنیاتی عدلیہ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے سپریم کورٹ میں گذشتہ سات ججز میں پانچ جونئر ججز کو تعینات کیا گیا جوڈیشل کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ تمام متعلقین سے ججز تعنیاتی میں مشاورت کرے اور مشاورت کے لئے ججز، پارلیمانی ارکان، بار کونسلز، سینئر وکلا، سول سوسائیٹی اور دیگر متعلقین کو بلایا جائے جوڈیشل کمیشن کے رول 3 کو غیر قانونی قرار دیا جائے مشاورت کی تکمیل تک ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک تعیناتی سینیارٹی بنیاد پر کی جائے۔ درخواست میں تحریری حوالہ دیا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تین سینئر ججز کو نظرانداز کر کے جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سینئر ججز کو نظرانداز کرنے کے بعد جسٹس قاضی امین کو سپریم کورٹ تعینات کیا، جسٹس قاضی امین سینیارٹی میں لاہور ہائیکورٹ میں 26 ویں نمبر پر تھے ، جسٹس امین الدین، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اورجسٹس محمد علی مظہر کی تعیناتی میں بھی سینیارٹی کو نظر انداز کیا گیا ، چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور سے ہی سینیارٹی کو نظر انداز کرنے کی روایت شروع کی گئی، جبکہ آئین کا آرٹیکل 175 اے کسی بھی کمیشن کے کسی ایک رکن کو کلی اختیار نہیں دیتا اور جوڈیشل کمیشن کے رولز کے شق 3 آئین پاکستان سے متصادم ہے مزید یہ۔کہ ججز تعیناتی کا طریقہ کار سپریم کورٹ بار اور الجہاد ٹرسٹ کیسز میں واضح ہے۔
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...