ملت پارک ڈاکوئوں نے گردن پر گولی مارکر خاتون کو قتل کردیا

28 نومبر ، 2021

لاہور(کرائم رپورٹر سے) ملت پارک میں ڈاکو ؤں نے پرس چھین کرگردن پر گولی مار کر خاتو ن کو قتل کردیا ، 58 سالہ مصباح منظور بہو کے ساتھ چوک یتیم خانہ سے شاپنگ کر کے واپس آ رہی تھی الحبیب بنک والی گلی نمبر 45 شریف پارک میں دو ڈاکووں نے پرس چھیننے کے دوران فائرنگ کر دی ، ایک گولی مصباح کی گردن پر لگی اور وہ زخمی ہو گئی ڈاکو پرس چھین کر فرار ہو گئے، مصباح بی بی جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی،لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ۔