جیل تو جوانوں کیلئے ہی بنی ہے تیز رفتاری سے منع کرنے پر بس ڈرائیورکا خاتون کو ڈھٹائی سے جواب

28 نومبر ، 2021

کراچی (جنگ نیوز) کراچی میں تیز رفتاری سے منع کرنے پر بس ڈرائیور ڈھٹائی پر اتر آیا اور کہا کہ کورٹ کچہری اور جیل تو جوانوں کے لیے ہی بنائی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الیاس کوچ کا ڈرائیور تیز رفتاری سے منع کرنے اور اس کے انجام سے ڈرانے پر ڈھٹائی پر اتر آیا۔ ڈرائیورکا کہنا تھا کہ یہ جیل تھانے اورکورٹ کچہری تو بنی ہی جوانوں کے لیے ہے، جوان نہیں جائےگا تو اورکون جائےگا۔ ویڈیو بنانے والی خاتون نے ڈرائیور کو جواب دیا کہ ʼنہیں، جیل مرد نہیں مجرم اور بری تربیت والے لوگ جاتے ہیں۔ اس پر بھی ڈرائیور باز نہ آیا ۔