فیصل آباد ، شادی شدہ خاتون کی مبینہ خودکشی شوہر نے زہردے کر قتل کیا ، ورثا کا الزام

28 نومبر ، 2021

فیصل آباد (نمائندہ جنگ)سمندری کے علاقہ میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے زہر کھاکر مبینہ خودکشی کرلی تاہم ورثاء نے اسکے شوہر پر زہردے کر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملائکہ بی بی کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی ، گذشتہ روز اس نے مبینہ طورپر زہرلی گولیاں نگل لیں جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔