جیو پر آج دیکھیں ، رام پور کے نواب کاظم علی”ایک دِن جیو کے ساتھ“ ،افتخار ٹھاکرکا”ہنسنا منع ہے“ میں قہقہوں کا طوفان!

26 مئی ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی اسٹیج کے اداکار اور مزاحیہ آرٹسٹ افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ بچپن میں شاپر میں پانی بھر کر لوگوں پر پھینک دیتا تھا۔ اکثر لوگ میری ناک پر جگتیں لگاتے ہیں۔ آئی ڈی کارڈ پر علامتی نشان ”بڑی ناک کے ساتھ انسان“ لکھا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران اُنہوں نے اپنی اسٹیج پرفارمنس کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔